1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کرکٹرناصر جمشید ضمانت پر رہا

6 اپریل 2010

امتحان میں نقل کرنے والے پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید منگل کی شام ضمانت پر رہا کر دئے گئے ہیں۔ جمشید کو امتحان کے دوران دھوکہ دہی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/Mobi
تصویر: AP

عدالتی ذرائع کے مطابق کرکٹر کو 20 ہزار روپے (238 امریکی ڈالر) کی ضمانت پر اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گے۔ لاہور میں پیر کے روز اعلیٰ پولیس افسر حیدر اشرف نے بتایا تھا کہ 20 سالہ  ناصر جمشید سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ کے امتحان میں انگریزی کا پرچہ نقل کر کے حل کرنے میں مصروف تھے، جب انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

2008ء میں ایشیا کپ کے دو میچوں میں ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور انہوں نے دونوں میچوں میں نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ ایشیا کپ کے دوران ان کے زیادہ وزن کو مسلسل تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا اور ان کی فٹنس پر اٹھنے والے انہی سوالات کے باعث بعد میں انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

پچھلے برس اگست میں سری لنکا کے خلاف دمبولہ کے میدان پر اپنا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے ناصر جمشید نے پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر 12 ون ڈے میچوں میں شرکت کی اور 35.30  کی اوسط سے 353 رنز سکور کئے۔

 رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان