’وینس فلمی میلہ‘ کون جیتا اور کون خالی ہاتھ واپس گیا
وینس فلم فیسٹیول کو خاص اہمیت حاصل ہے، اس وجہ سے بھی بڑے بڑے فلمساز اور اداکار فلمی میلے کے دوران اس رومانی شہر میں دکھائی دیتے ہیں۔آئیے آپ کو ہفتے کی شب اختتام پذیر ہونے والی اس دلفریب تقریب کے کچھ منظر دکھاتے ہیں۔
ایما سٹون، بہترین اداکارہ
ایما سٹون کو’ لا لا لینڈ‘ نامی فلم میں ان کے کردار پر بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایک میوزیکل فلم ہے، جس میں امریکی موسیقی کے سنہری دور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
آسکر مارتینیز، بہترین اداکار
ارجنٹائن کی فلم ’ایل سوئیدادانو ایلسترے‘ یعنی دی ڈسٹنگوئش سٹیزن ایک مزاحیہ فلم ہے۔ اس فلم کو جیوری کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔ گاستون دوپارٹ اور ماریانو کوہن کی اس کا مرکزی کردار آسکر مارتینیز نے ادا کیا اور ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اس ایوارڈ سے نواز گیا۔
بیسٹ اسکرین پلے
ناتالی پورٹمین نے فلم ’جیکی‘ میں سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ جیکلین کینیڈی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم پابلو لارین نے ڈائریکٹ کی ہے اور اس میں 1963ء میں کینیڈی کے قتل کے بعد چند ہفتوں کی صورت حال دکھائی گئی ہے۔
سلور لائن کے حق دار ایک ڈیزائنر
ٹوم فورڈ ایک امریکی فیشن ڈیزائنر ہیں اور اب وہ فلم ساز بھی بن گئے ہیں۔ اس میلے کا دوسرا اہم ترین ایوارڈ سلور لائن ان کی فلم ’ناکٹرنل انیملز‘ کو دیا گیا۔ یہ ایک پرسرار رومانوی کہانی ہے، جو محبت، دھوکے اور انتقام کے گرد گھومتی ہے۔
خصوصی ایوراڈ
’بیڈ بچ‘ ایک ڈراؤنی فلم ہے اور اس میں ایک آدم خور کو دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں اس فلم کی ڈائریکٹر انا للی امیرپور خصوصی ایوارڈ کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
گولڈن لائن فلپائن کے ڈائریکٹر کے نام
گولڈ لائن وینس فلمی میلے کا سب سے بڑا انعام ہے اور اس مرتبہ یہ فلپائن کے فلمساز لاو دیاز کو ان کی فلم ’ دی وومن ہو لیفٹ‘ پر دیا گیا۔ انتہائی دھیمی انداز میں تخلیق کی گئی یہ فلم چار گھنٹے طویل ہے۔ اس مرتبہ مقابلے میں بیس فلمیں شامل تھیں۔
فلمی دنیا کو الوداع
سربیا کے فلمساز امیر کشتوریکار نے کہا کہ وینس فلم فیسٹیول میں شامل ان کی فلم ’آن دا مِلکی روڈ‘ ان کی آخری کاوش ہے۔ انہوں نے اپنے اس سفر کا آغاز اطالوی اداکارہ مونیکا بیلوچی کے ساتھ کیا تھا۔ وہ 1981ء میں گولڈن لائن جیت چکے ہیں لیکن اس سال ان کی فلم کسی بھی شعبے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
وینڈرز بھی خالی ہاتھ
جرمنی کے معروف ڈائریکٹر وم وینڈرز بھی وینس فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’دی بیوٹوفل ڈیز آف آرانخوئیز‘ کے ساتھ شریک ہوئے لیکن ان کی فلم جیوری کو کسی بھی شعبے میں متاثر نہیں کر سکی۔
بہترین ابھرتی ہوئی ’فنکارہ‘
فرانسیسی فلمساز فرانسوا اوزون کی فلم ’فرانٹز‘ میں جرمن اداکارہ پاؤلا بیئر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں ایک فرانسیی فوجی ایک ایسی لڑکی سے ملتا ہے، جو جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے منگیتر کے غم میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے۔ جیوری نے پاؤلا بیئر کو’بیسٹ امرجِنگ ایکٹریس‘ قرار دیا ہے۔