ناگپور :’پرنس آف کولکتہ‘ کا آخری میچ
5 نومبر 2008تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد لیگ اسپنر انیل کمبلے نے دنیا کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت مہندر سنگھ دھونی کریں گے۔بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ایک آسٹریلوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں دو اسپنرز کو کھلانے پر غور کر رہے ہیں۔
پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ناگپور کی وکٹ پر اسپنرز کامیاب ہو سکتے ہیں تاہم لیگ اسپنر کیمرون وائٹ کی جگہ آف اسپنر جیسن کریزجا کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔
ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ناگپور ٹیسٹ میں، اسٹاراوپننگ بیٹسمیں گوتم گمبھیر کے بغیر کھیلنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ گوتم گمبھیر پر تیسرے ٹیسٹ میچ میں
آسڑیلوی آل راونڈر شین واٹسن کو رن بناتے ہوئے کہنی مارنے اور تلخ جملوں کا تبادلہ کرنے پر میچ ریفری نے ایک ٹیسٹ میچ کے لئے پابندی عائد کر دی تھی۔ گمبھیر نے میچ ریفری کرس بورڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی تاہم آئی سی سی کے اپیلز کمشنر نے اسے مسترد کردیا تھا۔