نادال اور فیڈررفرنچ اوپن میں رواں دوراں
26 مئی 2009ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال نے موروکو ڈینئل کو سات پانچ،چھ چار اورچھ تین سے شکست دی۔ عالمی بمبر دو سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنے حریف ہسپانوی کھلاڑی ایلبرٹ مارٹن کو چھ چار،چھ تین اور چھ دو سے باآسانی ہرا کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
رافائل نادال اس ایونٹ میں بھی اپنی پوری فارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور ایونٹ کے فیورٹ سمجھے جا رہے ہیں۔ امریکی کھلاڑی اینڈی روڈک نے رافائل نادال کی فارم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اہنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا : ’’ رافائل دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ میں یقین سے کہتا ہوں راجر فیڈرر بھی یہی کہیں گے کہ وہ اس ایونٹ کے لئے فیورٹ ہیں۔‘‘
تاہم رافائل نادال نے اپنی جیت کے بعد دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ میرا بہترین کھیل نہیں تھا لیکن میں تین سیٹ جیت گیا یہ بھی مثبت چیز ہے۔‘‘
عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کے کھلاڑی اینڈی روڈک نے بھی فرانس کے Romain Jouan کو شکست دے دی۔ 2005 کے بعد فرینچ اوپن میں یہ ان کی پہلی کامیابی تھی۔ روڈک نے یہ مقابلہ چھ دو، چھ چار اورچھ دو سے جیت لیا۔ دیگر مقابلوں میں اٹلی کے Simone Bolelli نے 19ویں نمبر کے کھلاڑی Tomas Berdych کو چھ چار، چھ چار، پانچ سات، چار چھ اور چھ تین سے شکست دی۔