نادال اور سیرینا تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر گئے
22 جنوری 2009اشتہار
آسٹریلیا میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں نادال نے کروئشیا کے Karanusic کو شکست دی۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے 97 منٹ میں اپنے حریف کو چھ دو، چھ تین اور چھ دو کے اسکور سے ہرایا۔
مردوں کے ایک اور انفرادی مقابلے میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے اسپین کے Granollers-Pujol Spa کو چھ چار، چھ دو اور چھ دو سے باآسان ہرا دیا۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے ارجنٹائن کی گیسیلا ڈیلکوکو ہرادیا۔ امریکی کھلاڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین کے اسکور سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں ولیمز کو ارجنٹائن کی کھلاڑی کے خلاف شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم سرینا ولیمز نے اس سیٹ میں سات پانچ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔