1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میڈرڈ بم دھاکے ، ہز اروں سال قید کا مطالبہ

15 فروری 2007

اسپین میں 11مارچ 2004 کو ہونے والے ٹرین بم دھماکوں کی عدالتی کاروائی شروع ہوگئی ہے۔ ملزمان کے خلاف عدالتی سماعت کے پہلے دن یہ عمل برا ہ راست دکھایا گیا اور آئندہ بھی یہ کارروائی ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ پر دیکھی جا سکے گی۔

https://p.dw.com/p/DYHf
ملزمان کمرہ عدالت میں
ملزمان کمرہ عدالت میںتصویر: AP


دارلحکومت میڈرڈ میں 11 مارچ کو ہونے والے ان دھماکوں میں191 افراد جبکہ 1824 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ دھماکوں میں ملوث دھاکوں میں ملوث اور عدالت میں پیش کئے گئے ملزمان کی تعداد 29ہے۔ اس سے قبل سات مبینہ ملزموں نے ان حملوں کے چند روز بعد خود کو اس وقت بموں سے اڑا دیا تھا جب پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ اس مقدمے میں استغاثہ نے ہر ملزم کے لئے ہز اروں سال قید کا مطالبہ کیا ہے۔