انسان کے اگر خواب بڑے ہوں تو اسے آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس بات کو سچ ثابت کیا ہے سارا ممتاز نے جو کہ سیریبرل پالسی (Cerebral palsy) کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں کی رائے میں وہ اپنی ٹانگوں پر چلنے کے قابل نہیں ہو سکتی تھیں۔ لیکن سارا آج نہ صرف چل سکتی ہیں بلکہ وہ ایک کامیاب مصور اور پرفارمنگ آرٹسٹ بن چکی ہیں۔ لاہور سے سمیرا لطیف کی رپورٹ