1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معزول عدلیہ کی بحالی کے لئے بین الاقوامی وکلا کنونشن ہوگا:اعتزاز احسن

22 جون 2008

پاکستان میں معزول عدلیہ کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کے بعد وکلا برادری اب بین الاقوامی وکلا کنونشن کا اہتمام کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے وکلا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا۔

https://p.dw.com/p/EO7L
وکلا تحریک جاری رہے گی:اعتزاز احسنتصویر: AP

اس سے قبل مختلف حلقے وکلا قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے کہ لانگ مارچ کے بعد مکمل طور پردھرنا بھی دینا چاہیے تھا۔ تاہم اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انہوں نے جو پیغام سیاسی جماعتوں اور اسٹبلشمنٹ کو دینا تھا وہ انکو مل گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کی تحریک معزول عدلیہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ وکلا برادری سے مشاورت کے بعد انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس تحریک میں شمولیت کے لئے امریکہ ، یورپ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے وکیلوں کو ہم ایک کنونشن میں دعوت دیں گے جس کی صدارت جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے۔

اس بارے میں مزید تفصیلات کے لئے شکور رحیم کی رپورٹ سماعت فرمائیں