ماہانہ انعامی مقابلہ جون2011ء
3 جون 2011بوسنیائی جنگ کے آخری بڑے مطلوب ملزم راتکو ملاڈچ کو ابھی حال ہی میں گرفتار کر لیا گیا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ملزم کی گرفتاری کس ملک میں عمل میں آئی۔
بوسنیا
سربیا یا
مونٹی نیگرو میں
اگرآپ ہماری نشریات کے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو اس سوال کاجواب دینا آپ کے لیے قطعی مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا جواب ہمیں کسی پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو یہی جواب آپ ہمیں ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے بھی روانہ کر سکتے ہیں۔
جیتنے والوں میں کئی قیمتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس مقابلے کے کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔
آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کیے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ہمارے موبائل نمبر ہیں:
پاکستان میں 00923028558055
بھارت میں 00919873884444
اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de