1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماجد خان آئی سی سی کے نئے سربراہ؟

9 مئی 2008

پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر نسیم اشرف نے سابق ٹیسٹ کھلاڑی ماجد خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل آئی سی سی کا نیا سربراہ تجویز کر دیاہے ۔

https://p.dw.com/p/Dxad
تصویر: AP
اس سے قبل بھارتی سابق ٹیسٹ کھلاڑی سنیل گواسکر نے اس عہدے سے استعفی دیا تھا۔

آئی سی سی نے گواسکر سے مطالبہ کیا تھا کہ ی اتو وہ ٹی وی اور اخباروں کے لئے کام کریں یا پھر آئی سی سی کے لئے ۔

تب سے امید کی جا رہی تھی کہ گواسکر اپنے عہدے کو خیر باد کہہ دیں گے۔ اور ان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر نسیم اشرف نے آئی سی سی کے نئے سربراہ کے لئے ماجد خان کا نام تجویز کر دیا ہے ۔ تاہم ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانا باقی ہے ۔