1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مائیکل جیکسن کی موت خواب آور دوا کے اوور ڈوز سے ہوئی، رپورٹ

25 اگست 2009

ٹیکساس میں منظر عام پر آنے والی دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ معروف امریکی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کو ان کی موت سے کئی ہفتوں پہلے سے Propofol نامی خواب آور گولیوں کا بہت ہائی ڈوز دیا جاتا رہا جو غالباً ان کی موت کا سبب بنا۔

https://p.dw.com/p/JHdY
تصویر: AP
Michael Jacksons Arzt, Dr. Conrad Murray
مائیکل جیکسن کا ڈاکٹر کونراڈ مرےتصویر: AP Photo/Houston Chronicle

امریکی عدالت کے ایک ماہرطب کے مطابق مائیکل جیکسن کو ہائی ڈوز Propofol نامی خواب آور گولیاں دی جانے کے بارے میں تفصیلات مائیکل جیکسن کے پرائیویٹ ڈاکٹرکونراڈ مرے کے خلاف جاری مقدمے کی کارروائی کے دستاویزات سے ملی ہیں۔

اگرچہ پولیس نے ڈاکٹر مرے کا دو بار تفصیلی انٹرویو کیا تاہم انہیں اب تک سرکاری طور پر مشتبہ قرار نہیں دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مرے کسی قسم کی غلط کارروائی میں ملوث نہ ہونے اور اس معاملے سے مبرا ہونے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ لاس اینجلس کی کونٹی کارنر کی اطلاعات اس وقت سامنے آئیں جب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں مائیکل جیکسن کو دی جانے والی ادویات کے بارے میں چھان بین سے متعلق ایک دستاویز منظر عام پرآئی۔

ہوسٹن میں ہی مائیکل جیکسن کے ڈاکٹر مرے کا دفتر ہے جس پر گزشتہ ماہ پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ مائیکل جیکسن کی موت کی وجہ طبی لاپرواہی تو نہیں۔ لاس اینجلس کی کونٹی کورنرز نے ابھی تک جیکسن کی موت کے بارے میں اپنی مکمل تفتیشی رپوٹ شائع نہیں کی۔

تاہم لاس اینجلس کی کونٹی انتظامیہ کے چیف نے پاپ اسٹار کی موت کے بعد ابتدائی Toxicology کے بارے میں رپورٹ پر نظرثانی کے بعد اپنے ابتدائی جائزے میں یہی تحریر کیا تھا کہ مائیکل جیکسن کی موت Propofol نامی خواب آور گولیوں کے ہائی ڈوز کے سبب ہوئی۔ ان دستاویزات میں مزید یہ بھی درج ہے کہ ڈاکٹرمرے نے پولیس کو بتایا تھا کہ جیکسن کی بے خوابی کی شدید شکایت کا اعلاج کرتے ہوئے انہیں Propofol دیتے رہے ہیں۔

تاہم ڈاکٹر مرے نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس امر کا اندازہ ہونے لگا تھا کہ جیکسن اس خواب آور دوا کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور نشے کی اس عادت سے انہیں بچانے کے لئے انہوں نے مائیکل جیکسن کو متبادل ادویات بھی دینا شروع کر دی تھیں۔ جس صبح مائیکل جیکسن کا انتقال ہوا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹر مرے نے جب کسی دوسری دوا کا ان پر اثر محسوس نہیں کیا تو جیکسن کو Propofol کا ہلکا ڈوز دیا تھا۔

Michael Jackson Paris Tochter Flash-Galerie
مائیکل جیکسن کی میموریل سروس کے دوران ان کی غمزدہ بیٹیتصویر: AP

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ دوا دینے کے بعد ڈاکٹر مرے جیکسن کو تنہا ان کے کمرے میں چھوڑ کر چند ضروری ٹیلی فون کالز کرنے کے لئے باہر چلے گئے تھے۔ واپسی پر انہوں نے مائیکل جیکسن کو مردہ پایا۔ ان کی سانس رک چکی تھی۔ پاپ اسٹار کے کمرے سے نشہ آور Propofol گولیوں کی بہت سی ششیاں برآمد ہوئیں جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ جیکسن کو محض ڈاکٹر مرے نہیں بلکہ متعدد ڈاکٹروں سے اس دوا کا نسخہ ملتا رہا جس کی مدد سے وہ اتنی زیادہ تعداد میں یہ گولیاں اپنے پاس رکھ سکتے تھے۔

ڈاکٹر مرے کو جولائی میں لندن میں ہونے والے مائیکل جیکسن کے متعدد کنسرٹس میں اکے پرائیویٹ ڈاکٹر کی حیثیت سے انکے ساتھ رہنا تھا۔ جیکسن کے انتقال کے بعد ڈاکٹرمرے نے یو ٹیوب کے ذریعے مائیکل جیکسن کے تمام مداحوں کو شکریے کا ویڈیو پیغام بھیجا تھا ۔ ایک منٹ کے اس کلپ میں ڈاکٹرمرے نے کہا تھا کہ وہ سچ کہہ چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ سچ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پچیس جون کو انتقال کرنے والے پچاس سالہ پاپ موسیقی کے یادشاہ مائیکل جیکسن کو ابھی تک سپرد خاک نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں