1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لِٹ کولون ادبی میلے کا آغاز

11 مارچ 2010

جرمن شہر کولون میں لِٹ کولون نامی سب سے بڑا یورپی ادبی فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ گیارہ دنوں تک جاری رہنے والے اس ادبی میلے میں مختلف نوعیت کی 175 تقاریب اور نشستوں کا انعقاد ہوگا جس میں مختلف ادبا کی تصانیف پڑھی جائیں گی

https://p.dw.com/p/MPLu

اس ادبی میلے میں مختلف نوعیت کی 175 تقاریب اور نشستوں کا انعقاد ہوگا جس میں مختلف دانشوروں اور ادبا کی تصانیف پڑھ کر سنائی جائیں گی اور رنگا رنگ موضوعات پر مباحثوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس بار ان تقاریب کا مرکزی موضوع ہے ’ ادب اور فن کس حد تک سیاسی ہو سکتا ہے یا اسے کس حد تک سیاسی ہونا چاہئے‘۔

Liao Yiwu
Liao Yiwu چینی مصنفتصویر: Liao Yiwu

اس بار کے ادبی میلے کے شرکاء میں سب سے نمایاں نام ہیں جرمنی کی ادب کی نوبل انعام یافتہ خاتون ہرتھا مؤئلر اور چینی فنکار آئی وائی وائی۔ یہ دونوں آمریت کے دور میں فن کے موضوع پر عوامی مباحثے میں حصہ لیں گے۔

اسی عنوان سے چینی مصنف Liao Yiwu کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ایک تقریب کا اہتممام 19 مارچ کوکیا جائے گا کیوں کہ اس چینی ادیب کو بیجنگ حکومت نے اس یورپی ادبی فیسٹیول میں شرکت سے روکتے ہوئے اس پر سفری پابندی عائد کر دی۔

اس فیسٹیول کے منتظم ’رائنر اُسنوسکی‘ کے بقول’چینی حکام کی طرف سے Liao Yiwu پر سفری پابندی عائد کئے جانے کے باوجود اُسکی ان کتابوں کے اقتباسات پڑھے جائیں گے جن میں اُس نے چینی معاشرے کے مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر قلم اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ Liao Yiwu کے چند خطوط بھی پڑھ کر سنائے جائیں گے اور اسکا ٹیلی فون انٹرویو بھی نشر کیا جائے گا۔

"Lit.kid.Cologne"
لِٹ کِڈ کولونتصویر: picture-alliance / dpa / dpaweb

LIT کولون فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر جرمن آڈیو بُک پرائزفلم ساز ’آلکزنڈر کلوگے‘ کے علاوہ فنکارہ ’ماریہ شراڈر‘ فنکار ’ماتھیاس برانڈ‘ اور کرائم اور تھرلرمصنف ’آکے ایڈورڈسن‘ کو دیا گیا۔ اس فیسٹیول میں نوجوانوں اور بچوں کے لئے ’LIT-Kid-Cologne کا انتظام کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس کولون کے اس سالانہ ادبی میلے میں شرکت کرنے والے شائقین کی تعداد 65 ہزار سے زائد تھی۔

رپورٹ : کشور مصطفیٰ

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں