1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قومی انتخابات منصفانہ ہوں گے: پرویز مشرف

22 جنوری 2008

غیر فوجی صدر کی حیثیت سے اپنے پہلے دورہِ یورپ کے دوران‘ پاکستانی صدر پرویز مشرف نے یورپی یونین کو ملک میں اٹھارہ فروری کو آزاد‘ منصفانہ‘ شفاف‘ غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات منعقد کرانے کا یقین دلایا۔

https://p.dw.com/p/DYFM
صدر پرویز مشرف کی فائل تصویر
صدر پرویز مشرف کی فائل تصویرتصویر: AP

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف‘ ہاوئیر سولانا نے پاکستانی صدر سے کہا کہ یورپی اتحاد کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہاں کے انتخابات کتنے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہوتے ہیں۔

صدر مشرف نے یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد تنظیم‘ نیٹو کے حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بعد‘ نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات کرانے کا بھرپور عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے انتخابات میں دھاندلیوں کو خارج از امکان قرار دیا۔

مشر ف نے مزید کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار افواج پاکستان کے محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہیں‘ اور ان کا شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنے دورے کے دوران مشرف‘ بیلجیم کے علاوہ فرانس‘ برطانیہ اور سویٹزرلینڈ کے شہر Davos‘ بھی جائیں گے۔ان کے اس دورے کا مقصد‘ اپنی پالیسیوں کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔