1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فوج تامل باغیوں کے گڑھ میں داخل: سری لنکا

خبر رساں ادارے2 جنوری 2009

سری لنکا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سرکاری فوجیں تامل باغیوں کے گڑھ تصور کئے جانے والے علاقے کِلیوچچی میں داخل ہو گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/GQur
اس فائل فوٹو میں سری لنکا فوجی اہلکار تامل باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance / dpa

سری لنکا کے صدر کے ترجمان نے بھی جمعہ کو خبررساں اداروں کو بتایا کہ سرکاری افواج دو مختلف علاقوں سے کِلیوچچی میں داخل ہو گئی ہیں اور اب وہاں باغیوں سے دوبدو لڑائی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے باغیوں کے خلاف جنگ کے حوالے سے جلد کوئی اہم اعلان متوقع ہے۔

Kämpfe in Sri Lanka
ایک تامل باغیتصویر: AP

ایک فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری افواج باغیوں کے مرکز پر قبضہ کر چکی ہیں اور اب وہاں حتمی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ تامل باغیوں کی جانب سے اب تک اس خبر کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

سری لنکا کی سرکاری افواج اور تامل باغیوں کے درمیان گزشتہ 25 سال سے جاری لڑائی میں اس سال اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی تھی جب سرکاری افواج نے باغیوں کے زیر قبضہ کئی علاقوں پر پے درپے کامیابیاں حاصل کیں۔