فروری میں ہمارے ماہانہ انعامی مقابلے کا سوال
1 فروری 2008سوال: یکم جنوری سے پہلی مرتبہ یورپی یونین کی رکن نئی ریاستوں میں سے ایک ملک چھ ماہ کے لئے یونین کی صدارت سنبھال چکا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں یورپی یونین کی سربراہی کرنے والا یہ مشرقی یورپی ملک کون سا ہے؟
سلووینیہ سلوواکیہ یا چیک جمہوریہ
اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔
انعام جیتنے والوں میں ایک ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 29 فروری ہے۔
آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔
ای میل اور SMS کے ذریعے اس انعامی مقابلے میں حصہ لینے والے سامعین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے جواب کے ساتھ ہمیں اپنا ڈاک کا پتہ بھی ضرور لکھیں۔