1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ:پانچ افراد ہلاک

5 نومبر 2008

فلسطینی خود مختار علاقے غزہ میں بدھ کے روز اسرائیلی فوج کے حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

https://p.dw.com/p/Fnya
اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ کاروائی فلسطینی علاقوں سے مسلسل راکٹ حملوں کے بعد کی گئیتصویر: picture-alliance / dpa

فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین رواں سال جون میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ اب تک کے سب سے ہلاکت خیز حملے تھے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملے دیرالبالا اور البریج کے علاقوں میں کئے گئے۔ منگل کی رات اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں عسکریت پسند تنظیم کے ایک رکن سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیلی ذرائع نے حملوں کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ یہ کارروائی مارٹرحملے کرنے والے والے فلسطینی مسلح گروپوں کے خلاف کی گئی۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے یہ الزام بھی لگایا کہ غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیلی علاقے پر بدھ کی صبح پینتیس راکٹ داغے گئے جبکہ اس سے ایک روز قبل انیس راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح فلسطینی گروپوں کے ساتھ جھڑپوں میں چار اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔