1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صومالی قزاقوں نے مزید چار جہاز اغوا کرلئے، امریکی بحری جہاز پر بھی حملہ

15 اپریل 2009

صومالی قزاقوں نے گزشتہ تیس گھنٹوں کےدوران خلیج عدن میں چار مزید بحری جہازوں کوعملے کے ساٹھ ارکان سمیت اغواء کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HWzw
صومالی قزاقوں کی طرف سے حالیہ اغوا کئے گئے چار بحری جہازوں میں سے ایک ایم وی آئرینتصویر: AP

قزاقوں نے ایک امریکی کارگو بحری جہاز پر بھی حملہ کیا اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کےعلاوہ اس پر راکٹ بھی داغے۔ امریکی بحری جہاز لبرٹی سن کے مالک کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم یہ جہاز قزاقوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس بحری جہاز کے عملے نے امریکی بحریہ سے مدد کی درخواست بھی کی ہے، جس کے بعد ان کی مدد کے لئے امریکی بحریہ کی جانب سے مدد روانہ کردی گئی ہے۔

Bildgalerie Jahresrückblick 2008 November Somalia
صومالی قزاقوں کے قبضے میں اس وقت بھی 17بحری جہاز ہیں جن پر ڈھائی سو کے قریب عملے کے ارکان موجود ہیںتصویر: AP

امریکہ اور فرانس کی جانب سے اپنے پانچ ساتھیوں کی ہلاکت پر صومالی قزاقوں نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا، جن میں سے تین امریکی بحری جہاز کے کپتان کو چھڑانے کی کوشش میں مارے گئے تھے۔

قزاقوں کی جانب سے حالیہ قبضے میں لئے جانے والے بحری جہازوں میں لبنان کا کارگو جہاز ایم وی سی ہارس، یونانی تجارتی جہاز ایم وی آئرین ای ایم اور مصر کی مچھلیاں پکڑنے والی دو بحری کشتیاں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی سترہ بحری جہاز قزاقوں کے قبضے میں ہیں جن میں عملے کے ڈھائی سو سے زیادہ افراد موجود ہیں۔