صرف مشرف قصور وار ہیں ، احسن اقبال
11 مارچ 2008اشتہار
مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری صدر پرویر مشرف کے سر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کے صدر مشرف نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جو پالیسی اپنائی تھیں ان میں پاکستان کے عوام کا فائدہ کم جبکہ مغربی ممالک کا زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے صدر مشرف کا مستعفی ہونا انتہائی ضروری ہے۔ احسن اقبال کے مطابق صدر مشرف نے اپنے دور حکومت کو طول دینے کے لئے دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔