شعیب اور آصف کو بھول جائیں
28 فروری 2007اشتہار
سابق کپتان نےاایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو شعیب اور آصف کے بغیر ہی ورلڈ کپ کی تیاری کرنی چاہے۔ کیونکہ ان دونوں کی ورلڈ کپ میں شرکت ابھی تک غیر یقینی ہے۔ اس وقت یہ دونوں باؤلر لندن میں اپنے گھٹنے اور کہنی کے علاج کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اسپنرز کو ٹیم میں شامل کرنا چاہے اور اگر ٹیم میں لیگ اسپنر دانش کنیریا کے ساتھ اسپنررعبدلرحمن کو شامل کرلیا جائے تو بہتر ہو گا۔
دوسری طرف کپتان انضمام الحق نے کہا کہ اگرہمیں شعیب اختر اور محمد آصف کے بغیر ٹورنامنٹ کھیلنا پڑا تو ہمارے جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ یہ ہمارے سٹرائکر باؤلر ہیں اور میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔