ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں ہفتہ 20 اگست کو شادی کی ایک تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔ اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش پر عائد کی ہے۔ یہ خودکش حملہ کرنے والا ایک نو عمر لڑکا تھا۔