سوئٹزرلینڈ کا نام آتے ہی خوبصورت پہاڑی وادیاں اور گھڑیاں ذہن میں آتی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سوئٹزرلینڈ اپنے زبرست ریلوے نظام کے لیے بھی مشہور ہے۔ سپر فاسٹ ٹرینوں والے اس ملک میں آج بھی پرانے زمانے کی ٹرینیں پہاڑوں پر چھَک چھَک کرتی ہوئی سفر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔