1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سلیم ملک سپریم کورٹ پہنچ گئے

11 مئی 2008

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور کپتان سلیم ملک کے خلاف جوے کے الزامات کی سماعت اب سپریم کورٹ انیس مئی کو کرے گی۔

https://p.dw.com/p/DxrG
تصویر: AP

سلیم ملک کومیچ فکسنگ پر پابندی کا سامنا کرتے ہوئے 9سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔

چوالیس سالہ سلیم ملک نے امید نے ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں ضرور انصاف ملے گا اور ان پر پابندی ختم کر دی جائے گی۔

ڈویچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی آمدنی کا سارا دارومدار ہی کرکٹ پر تھا اور جب سے ان پر کرکٹ کی دنیا میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے انہیں انتہائی مشکلات ست دوچار ہونا پڑا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اب کرکٹ تو نہیں کھیل سکتے لیکن نوجوان نسل کو کچھ تو منتقل کر سکتےہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اگر انہیں اجازت ملی تو قوم کی خدمت کے لئے وہ ایک اکیڈمی بنانا چاہیں گے۔