سعودی عرب میں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر پہلی بار خواتین کو اجازت ملی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں مردوں کے ساتھ اس دن کی خصوصی تقریبات کو دیکھ سکیں۔ بہت سے لوگوں کے خیال میں یہ بظاہر چھوٹا سا قدم ہے مگر یہ سعودی بادشاہت میں خواتین کی زیادہ آزادی کی راہ ہموار کرے گا۔