بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے زیر انتظام جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے پانچ اگست 2019ء کو تمام اجتماعات پر غير اعلانيہ طور پر پابندی لگا دی تھی۔ تب سے سری نگر کے دل ميں واقع تاریخی جامعہ مسجد بند پڑی ہے۔ کشمیر کے مير واعظ نے اس مسجد کی تالہ بندی کو ’مذہبی آزادی پر يلغار‘ سے تعبير کيا ہے۔ سری نگر سے گوہر گیلانی کی رپورٹ۔