رومانیہ کی ایک خاتون فوٹوگرافر پچھلے تین برس سے دنیا کا سفر کر رہی ہیں۔ اس سفر میں ان کا ساتھی ایک کیمرہ ہے، جس کے ذریعے وہ مختلف ممالک، خطوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے خواتین کی تصاویر بناتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ زمین پر موجود متنوع حسن کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حسن ہرطرف پھیلا ہوا ہے۔