1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روسی صدر ولادی میر پوٹین جرمنی میں

10 اکتوبر 2006

روس کے صدر ولادی میر پوٹین نے منگل سے جرمنی کا دو روزہ دَورہ شروع کیا، جس کے آغاز پر وہ مشرقی جرمن شہر Dresden میں وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملے۔ اِس شہر میں ”پیٹرز برگ ڈائیلاگ“ کہلانے والی روسی جرمن مکالمت کا چھٹا دَور پیر کو شروع ہوا تھا اور منگل 10 اکتوبر کو اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

https://p.dw.com/p/DYIk
تصویر: AP

روسی اور جرمن اداروں اور تنظیموں کے اعلیٰ نمائندوں کے مابین Petersberg Dialogue اشتراکِ عمل اور مکالمت کا وہ سلسلہ ہے، جس کا مقصد سوِل معاشروں کی سطح پر دونوں ملکوں کے مابین تبادلہ اور اُنہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

اِس بار اِس مکالمت میں جرمنی اور یورپی یونین کے ماسکو کے ساتھ تعلقات کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔ اِس دوران روسی جرمن تعاون کے سات سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔