غیر قانونی طور پر یونان آنے والے سینکڑوں پاکستانی شہری وطن واپسی کے خواہش مند ہیں۔ آئی او ایم نے رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت وطن واپسی کے لیے سفری اخراجات کے علاوہ وطن میں کاروبار کرنے کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔ عالمی ادارہ مہاجرت کے یونان میں خصوصی مندوب ڈینیئل ایسڈرز کی ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو۔