معروف شاعرہ نوشی گیلانی کے اعزاز میں بارسلونا میں حال ہی ميں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے ميں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوشی گیلانی نے ڈی ڈبليو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشروں میں ترقی اور انضمام کے لیے ان کی زبان اور مہارتیں سیکھنا ضروری ہیں اور ساتھ ہی اپنی نئی نسلوں کو اپنی تہذیب و ثقافت اور وطن سے جوڑے رکھنے کے لیے اردو زبان سے بڑا کوئی ذریعہ نہیں۔