اسرائیل نے مغربی اُردن میں اپنی فوجی کارروائی کے دوران برسرِ اقتدار حماس حکومت کی تقریباً پوری قیادت کو گرفتار کر لیا ہے۔ اِن اراکین کو دہشت گردی کے الزام میں عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ اِس طرح پانچ روز پہلے غزہ پٹی میں اغوا کئے گئے اپنے ایک فوجی کو رہا کروانے کے لئے اسرائیلی فوج نے جو کارروائی شروع کی ہے، اُس سے اسرائیلی فلسطینی بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔