جیمزبونڈ سیریز کی نئی فلم نے ریکارڈ توڑ دئے
2 نومبر 2008سونی پیکچرز نے کہا ہے کہ فلم Quantum of Solace نے پہلے ہی دن چار اعشاریہ نو ملین پونڈ کا ریکارڈ بزننس کیا ہے۔ مشہور زمانہ خفیہ ایجنٹ جیمز بونڈ کا کردار ڈینئل کریگ ادا کیا ہے۔ بانڈ سیریز میں اُن کی ایک فلم سن دو ہزار چھ میں ریلیز ہو چکی ہے ۔ کیسنو رائل نامی فلم کو برطانوی اکیڈیمی برائے فلم اور ٹیلی ویژن کی جانب سے ساؤنڈ کوالٹی پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ کیسینو رائل بھی ایک کامیاب فلم تھی مگر نئی فلم نے تو برطانیہ میں باکس آفس ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
جمعہ کے دن اس فلم کا پرئمیر شو دکھایا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس سے قبل Harry Potter and the Goblet of Fire نے چار اعشاریہ صفر دو پانچ ملین کا بزنس کیا تھا۔
ڈینئل کریگ چھٹے اداکار ہیں جو جیمز بونڈ کے کردار کے لئے چنے گئے ہیں اور پہلی ہی فلم میں انہوں نے برطانوی سینما گھروں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس فلم کی تیاری پر دو اعشاریہ نو ملین پونڈ کی لاگت آئی ہے۔ ویسے دو اور اداکار بھی ہیں لیکن وہ جیمز بانڈ ضرور بنے مگر بانڈ سیریز کی وہ فلمیں نہیں تھیں۔
موجودہ جیمز بانڈ ڈینئل کریگ نے بانڈ سیریز کی تیئیسویں فلم کے علاوہ اگلی دو فلموں کے لئے بھی کنٹریکٹ سائن کردیا ہے۔ اگلی بانڈ فلم کی ریلیز سن دو ہزار دس میں متوقع ہے۔ کوانٹم آف سولاس نامی فلم کے ہدایتکار مارک فرسٹر نے اگلی فام کی ہدابت کاری سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ نئی فلم پر ابتدائی کام خاص طور سے سکرپٹ لکھنے کی شروعات جنوری سن دو ہزار نو سے کردی جائیں گی۔
جیمز بانڈ سیریز میں شین کونری سب سے مقبول جیمز بانڈ تصور کئے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس سیریز میں چھ فلم کی ہیں۔ سب سے زیادہ بانڈ سیریز کی فلموں میں جیمز بانڈ بننے کا اعزاز راجر مور کو ہے۔ وہ کل سات فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔