جولائی میں ہمارے انعامی مقابلے
31 جولائی 2009ان دونوں مقابلوں میں شرکت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔
ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئے انعامی مقابلے کا سوال
’’کنگ آف پاپ‘‘کہلانے والے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن حال ہی میں پچاس برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اُن کا کون سا میوزک البم اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہوا کہ اُس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے؟
تھرلر ڈینجرس یا بیڈ
ویب سائٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال
حال ہی میں پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کرٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا؟
عمر گل تلک رتنے دلشان یا ژاک کیلیس
اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔
جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ اکتیس جولائی ہے۔
آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:
پاکستان میں 00923028558055
بھارت میں 00919873884444
اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de