1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوری میں ہمارے ماہانہ انعامی مقابلے کا سوال

1 جنوری 2008

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے جنوری میں بھی اپنے سامعین کے لئے ماہانہ انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ اس مرتبہ بھی کئی خوبصورت اور قیمتی انعامات آپ کے منتظر ہیں اور مقابلے میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے صرف ایک سوال کا درست جواب دینا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/DYOj
تصویر: EZB

سوال: اس سال یکم جنوری سے یورپی یونین کے کل 27 رکن ملکوں میں سے قبرص اور مالٹا بھی یورپی مالیاتی اتحاد میں شامل ہوگئے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس اضافے کے بعد یورپی مشترکہ کرنسی یورو میں شامل ملکوں کی مجموعی تعداداب کتنی ہے؟

گیارہ پندرہ یا انیس

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھرSMS کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

انعام جیتنے والوں میں دو ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔