جرمن کوچ Klinsmann انپے عہدے سے مستعفی
12 جولائی 2006اشتہار
مستعفی ہونے والے 41 سالہ کوچ Klinsmann نے فرینکفرٹ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ واپس معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جانا اُن کی بہت بڑی خواہش رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گذرے ہوئے دونوں سال بہت ہی نڈھال کر دینے والے تھے۔ Klinsmann کے مطابق وہ ایک بار پھر کیلی فورنیا میں اپنے کنبے کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔
نئے کوچ Löw کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے سن 2008 ء میں یورپی چیمپئن شپ میں کامیابی کو اپنا نصب العین قرار دیا ہے۔