1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن چانسلراسرائیل میں

17 مارچ 2008

جرمن چانسلر آنگیلا میرکل اسرائیل کے تاریخی دورے پر ہیں۔ اس دورے میں وہ اسرائیل کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گی۔

https://p.dw.com/p/DYDg
تصویر: AP

اسرائیل کے اپنے دورے کے دوسرے روز یروشلم میں جرمن چانسلر آنگیلا میرکل اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے مشترکہ طور پر آج ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اس تاریخی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دونوں ممالک تعلیم ، ماحولیات اور دفاع سمیت کئی اہم شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا۔ اس سے قبل جرمن چانسلر نے ایک یادگار کا دورہ کیا ۔ جو دوسری جنگ عظیم کے دوران قتل عام کا نشانہ بنے والے یہودیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔ یروشلم میں واقع اس یادگار پرمیرکل نے پھول چڑھائے۔ اس موقع پر جرمن چانسلر نے کہا کہ ہمیں ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کا احساس ہے۔اور اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو جرمنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی اہم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے متاثرین کی نسل ختم ہو رہی ہے تو یہ ہماری اور آئندہ آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہوئے بہتر مستقبل کے لئے مل جل کر کام کریں۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آنگیلا میرکل جرمنی کی پہلی چانسلر ہونگی کہ جو اسرائیلی پارلیمنٹ Knesset سے خطاب کریں گی۔