1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن وزیر خارجہ چین میں

13 جون 2008

جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر ایک سہ روزہ دَورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EJTH
جرمن وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھتصویر: AP

تبت سے متعلق جرمن پالیسیوں کے بارے میں اختلافات کے دُور ہونے کے بعد سے شٹائن مائر کا عوامی جمہوریہء چین کا یہ پہلا دَورہ ہے۔

اِس کے آغاز پر اُنہوں نے اپنے چینی ہم منصب ژانگ جِیَہ چی کے ساتھ ملاقات کی۔ بعد ازاں دونوں وُزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملک گذشتہ سال تعطل کا شکار ہونے والی مکالمت کا سلسلہ پھر سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اِس کے فوراً بعد شٹائن مائر وزیر اعظم وَین ژِیا باؤ سے مل رہے ہیں۔ اِس وِیک اَینڈ پر جرمن وزیر خارجہ چین کے زلزلے سے متاثرہ علاقے سِچوان بھی جائیں گے، تاکہ وہاں جرمن امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کر سکیں۔