1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ: بُنڈس لیگا

31 جنوری 2009

جرمنی کے اندر فٹ بال کا جنون محسوس کیا جاتا ہے۔ قومی فٹ بال چیمپئن شپ کے تمام میچوں میں شائقین کی دلچسپی دیکھنے کے لائق ہوتی ہے۔ جرمنی کی قومی چیمپیئن شپ کے دوسرے مرحلے کا گزشتہ رات سے آغاز ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GkLI
جرمن بنڈس لیگا کا لوگو، جس پر تمام اٹھارہ ٹیموں کے نشان موجود ہیںتصویر: AP

جرمنی کے اندر قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بُنڈس لیگا کے نام سے مشہور ہے۔ اِس میں کُل اٹھارہ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جو ایک دوسرے ساتھ دو بار کھیلتی ہیں۔ جب ایک بار وہ کھیل لیتی ہیں تو اُس وقت پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ پوزیشن کی حامل ٹیم کو موسم خزاں کی چیمپیئن قرار دیا جاتا ہے۔ اِس بار کی موسم خزاں کی چیمپیئن یا Autumn Champion ٹیم ہوفن ہائیم کی تھی۔ اِس کے بعد وقفہ کیا جاتا ہے اورچھ ہفتوں کے وقفے کے بعد ایک بار پھر جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ کے میچوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

Rhein-Neckar-Arena
جرمن فٹ بال چیمپیئن شپ کی اہم ٹیم ہوفن ہائیم کا سٹیڈیم: رائن نیکر اریناتصویر: AP

بنڈس لیگا کے اٹھارہویں دِن کی شروعات ہو چکی ہے۔ چیمپیي شپ کے دوران جمعہ سے اتوار تک شیڈیول میچوں کو ایک دِن میں شامل کیا جاتا ہے۔ میچوں کے اٹھارہویں دِن کی شروعات دفاعی چیمپیئن میونخ کے لئے اچھی ثابت نہیں ہوئی اور اُس کو ہیمبرگ کی ٹیم سے ایک گول سے ہارنا پڑا۔

ہیمبرگ کی ٹیم گزشتہ کئی میچوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اُس نے پچھلے آٹھ میچوں میں صرف ایک بار شکست کھائی۔ گزشتہ رات کی کامیابی سے ہیمبرگ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اُس کے پوائنٹس کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے۔ گو یہ سبقت کوئی بہت بڑی نہیں ہے کیونکہ اُس سے صرف ایک پوائنٹ پییچھے ہوفن ہائیم کی ٹیم ہے۔ ہیمبرگ کی جانب سے یہ گول کروشیا کے کھلاڑی Mladen Petric نے کیا۔

Mladen Petric Bundesliga
میونخ ٹیم کے خلاف واحدگول کرنے والے ہیمبر گ ٹیم کے کھلاڑی Petric دائیں جانبتصویر: AP

میونخ کی ٹیم دفاعی چیمپیئن بھی ہے لیکن وہ سر دست مشکلات کا شکار ہے۔ اِس وقت میونخ کی ٹیم تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری پوزیشن پر ہوفن ہائیم کی ٹیم ہے۔

دوسرے مقام پر کھڑی ہوفن ہائیم کا مقابلہ ہفتے کے دِن ایف سی انرگی سے ہے۔ یہ ٹیم اب تک بنڈس لیگا میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ایسی صورت حال میں بظاہر ہوفن ہائیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے اور میچ جیتنے کی صورت میں وہ ایک بار پھر پہلے مقام پر پہنچ جائے گی۔

ہوفن ہائیم اور میونخ کی ٹیمیں پوائنٹس کے اعتبار سے برار ہیں۔ دونوں کے پینتیس پینتیس پوائنٹ ہیں لیکن بہتر گول اوسط کے باعث ہوفن ہائیم کی ٹیم دوسری پوزیشن اور میونخ تیسری پر ہے۔

دوسری جانب برازیل کے ایک اور کھلاڑی، اٹھارہ سالہ Fabricio Silva Dornellas نے جرمن بنڈس لیگا کی اہم ٹیم ہوفن ہائیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

جرمن بنڈس لیگا کے لئے ہفتے کے دِن چھ اور اتوار کو دو میچ شیڈیول ہیں۔