1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کی سڑکوں پر 3,275 ہلاکتیں

10 جولائی 2019

دو برس کی کمی کے بعد سال 2018ء میں جرمنی کی سڑکوں پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ سائیکل سواروں کی موت کی تعداد میں ہوا۔

https://p.dw.com/p/3LpdV
تصویر: picture-alliance/dpa/Wiesbaden112.de/S. Stenzel

جرمنی میں گزشتہ برس یعنی 2018ء کے دوران سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 3,275 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق یہ تعداد اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں تین فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل کے دو برس کے دوران ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی تھی۔

اسی طرح سال 2018ء کے دوران ایسے حادثات کے نتیجے میں 396,000 افراد زخمی بھی ہوئے اور یہ تعداد 2017ء کے مقابلے میں 5,706 افراد زائد ہے۔

جرمنی میں سال 2010ء کے بعد سے سال 2017ء تک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں سالانہ 10.2 فیصد کی کمی واقع ہو رہی تھی اور سال 2017ء کے دوران گزشتہ 60 برس کی ریکارڈ کم ترین تعداد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئی۔

گزشتہ برس ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے 43.5 فیصد تعداد کار سواروں کی تھی جو 1,424 بنتی ہے۔ 697 ہلاکتیں موٹر سائیکل  سواروں کی ہوئی۔

جرمنی وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2018ء کے دوران ٹریفک حادثات میں 458 ہلاکتیں پیدل چلنے والوں کی ہوئیں۔

سائیکل سواروں کی ہلاکتوں میں اضافہ

گزشتہ برس ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سب سے زیادہ اضافہ سائیکل سواروں کی اموات میں ہوا اور یہ 2017ء کے مقابلے میں 16.8 فیصد اضافے کے ساتھ 445 رہی۔

جرمن سائیکلسٹ ایسوسی ایشن (ADFC) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سائیکل سواروں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ 2019ء میں بھی جاری رہ سکتا ہے جس کی وجہ سائیکل کے لیے مختص راستوں پر بڑھتا رش اور پھر حال ہی میں ای اسکوٹر چلانے کی اجازت دی جانا ہے۔

جرمنی ایک منٹ میں: سائیکل

ADFC کے سربراہ بُرکہارڈ شٹورک کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ''بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں انفراسٹرکچر کو بہتر کیے بغیر سائیکلوں کے لیے مختص لین پر سواریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔‘‘

جرمن روڈ سیفٹی کونسل نے بھی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات۔

ہیمبرگ ٹریفک کے اعتبار سے بن گیا ہے اسمارٹ سٹی

ا ب ا / ع ت (ایلے ڈیوس)