جرمنی میں کمپیوٹر گیمز کی نمائش یا انتخابی مہم؟
کمپيوٹر گيمز کی دنيا کی دوسری سب سے بڑی نمائش ’گيمز کوم‘ جرمنی کے شہر کولون ميں جاری ہے۔ اس پانچ روزہ نمائش کا افتتاح منگل کو جرمن چانسلر انگيلا ميرکل نے کيا۔ ’گيمز کوم‘ کو اس بار کينيڈا کی شراکت سے منقعد کيا گيا ہے۔
انگيلا ميرکل ’کمپيوٹر گيمز‘ کی مداح يا اچھی سياست دان؟
جرمن چانسلر انگيلا ميرکل نے منگل تيئس اگست کو کولون ميں کمپيوٹر گيمز کی عالمی سطح پر دوسری سب سے بڑی نمائش ’گيمز کوم‘ کا افتتاح کيا۔ يہ پہلا موقع ہے کہ جرمنی کے کسی چوٹی کے رہنما نے اس نمائش کا افتتاح کيا۔ چانسلر ميرکل اور ديگر سياسی رہنماؤں کی طرف سے اس نمائش ميں شرکت کو آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے ليے نوجوان نسل کی حمايت حاصل کرنے کی ايک کوشش کے طور پر ديکھا جا رہا ہے۔
گيمز اور گيمز کوم، دونوں ہی ميں سياسی عنصر شامل
جرمنی ميں در اصل چوبيس ستمبر کو عام انتخابات ہونے والے ہيں اور يہی وجہ ہے کہ نمائش پر اس بار سياست کے بادل چھائے ہوئے ہيں۔ اس پانچ روزہ نمائش کے دوران ايک خصوصی اليکشن فورم بھی تشکيل ديا گيا ہے، جس ميں کئی سياست دانوں کی شرکت متوقع ہے۔
گيمز کے ذريعے پيغامات بھی، سياسی مہم بھی
نمائش ميں پيش کيے گئے کئی گيمز ميں بھی سياسی طرز کے پيغامات ہيں۔ دائيں بازو کے پر تشدد گروہوں کے خلاف لڑنا کئی گيمز کا حصہ ہے۔ يہ امر بھی اہم ہے کہ جرمنی ميں کمپيوٹر گيمز کے مشغلے سے منسلک افراد کی اوسط عمر قريب پينتيس برس ہے۔ کئی سياسی جماعتيں اسی عمر کے لوگوں کی حمايت حاصل کرنے کی کوششوں ميں ہيں۔
پچاس مختلف ممالک کی قريب نو سو کمپنياں شريک
کولون ميں ہفتہ چھبيس اگست تک جاری رہنے والی اس نمائش ميں پچاس مختلف ممالک کی قريب نو سو کمپنيوں نے اپنی اپنی گيمز اور ديگر متعلقہ اشياء نمائش کے ليے رکھی ہيں۔ قريب دو لاکھ اسکوائر ميٹر کے رقبے پر نمائش کے ليے اسٹالز لگائے گئے ہيں۔ گزشتہ سال ’گيمز کوم‘ ديکھنے والوں کی تعداد قريب ساڑھے تين لاکھ تھی تاہم منتظمين کے بقول اس بار انہيں اور بھی زيادہ شرکاء کی توقع ہے۔
چھ ماہ ميں ايک بلين يورو کا ٹرن اوور
رواں سال کے پہلے چھ ماہ ميں ڈيجيٹل گيمز کی صنعت نے ايک بلين يورو کا ٹرن اوور ريکارڈ کيا ہے۔ چانسلر ميرکل نے اپنے افتتاحی خطاب ميں کہا کہ گرچہ جرمنی کمپيوٹر گيمز کی ڈيولپمنٹ کے لحاظ سے ايک بڑا ملک ہے تاہم يہ اٹلی، فرانس، کينيڈا اور برطانيہ سے پيچھے ہے۔ ميرکل نے مستقبل ميں اس صنعت کی ترقی پر بھی زور ديا۔
جدید ٹیکنالوجی اور گیمز میں جدت
’ورچوئل ريئيليٹی‘ آج کل گيمز کی صنعت ميں ايم اہم جز بنتی جا رہی ہے۔ کولون ميں اس نئی ٹيکنالوجی کے بھی کئی شاہکار رکھے گئے ہيں۔ عالمی شہرت يافتہ کمپنی سونی نے ’گرين ٹورزمو‘ کی ايک نئی گيم متعارف کرائی جس ميں ’ورچوئل ريئيليٹی‘ کا عنصر شامل ہے۔ اگرچہ لانچ توقع کے حساب سے ذرا پھيکی ہی رہی تاہم صارفين کو نمائش ميں ’ورچوئل ريئيليٹی‘ پر ہاتھ صاف کرنے کے کافی مواقع ملے۔
نئی گيمز و ڈيجيٹل مصنوعات کی بوچھاڑ
اس نمائش ميں نہ صرف کئی نئی گيمز اور مصنوعات متعارف کرائی جا رہی ہيں بلکہ کمپنيوں کو اپنی اشياء کی اشتہاری مہم چلانے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ اس بار نمائش ميں جو نئی گيمز متعارف کرائی گئی ہيں، ان ميں ايج آف امپائرز، پيزا کنکشن: نمبر تين، اسيسنز کريڈ: اوريجن، فورزا موٹر اسپورٹ: نمبر سات، سپر ماريو اوڈيسی، فيفا: اٹھارہ اور ديگر کئی کمپیوٹر گیمز شامل ہيں۔
’کوس پليئر‘ بھی نمائش ميں شامل
نمائش ميں شريک ايک ’کوس پليئر‘ يعنی ايک ايسا فرد، جو کسی گيم کے کردار کی طرز پر لباس تن کيا ہوا ہو۔ اس تصوير ميں ايک لڑکی نے ’اوور واچ‘ نامی ايک گیم کی ايک مرکزی کردار کی طرح کے کپڑے پہنے ہوئے ہيں۔ گيمز کوم ميں ايسے کھلاڑيوں کے ليے خاص انتظامات کيے گئے ہيں۔ ايک ايسی کلينک بھی ہے، جہاں اگر کسی ’کوس پليئر‘ کے لباس ميں کوئی نقص وغيرہ آ جائے، تو وہاں اس کی مرمت ممکن ہے۔