کورونا کی عالمی وبا سے اب تک دس لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہيں۔ کسی کے والدين اس وبائی مرض کا شکار بن کر اس دنيا سے رخصت ہو گئے، تو کسی کے بچے۔ کسی کا کوئی چاہنے والا، تو کسی کا قريبی ساتھی۔ بيلجيئم ميں ايک دس سالہ بچے نے اپنے دادا کو کھويا، جو اس کے بے حد قريب تھے۔ لورينزو کا پيغام ان لاکھوں لوگوں کے ليے ہمت اور حوصلے کا پيغام ہے، جن کے چاہنے والے اس وبائی مرض کا شکار بن چکے ہيں۔