1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں کلوننگ کے ذریعےبچھڑی کی پیدائش

22 جون 2009

بھارتی ریاست ہریانہ کے نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں 6 جون کو پیدا ہونے والی بھینس کی بچھڑی بالکل بخیریت ہے۔

https://p.dw.com/p/IWio
دنیا میں سب سے پہلے کلوننگ کے ذریعے ڈولی نامی بھیڑ پیدا کی گئی تھیتصویر: AP

گریما نامی اس بچھڑی کی پیدائش آپریشن یعنی سیزیرین کے ذریعے ہوئی، اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 43 کلوگرام تھا۔

گریما کا وزن پیدائش سے اب تک تقریبا 500 گرام یومیہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے۔ کرنال کے اسی تحقیقی مرکز میں اس سے قبل بھی کلوننگ کے ذریعے دنیا کی پہلی بچھڑی 6 فروری کو پیدا ہوئی تھی۔ مگر پیدائش کے وقت ہونے والے نمونیا کی وجہ سے یہ بچھڑی صرف 6 دن زندہ رہ سکی۔ اس کے علاوہ بھارتی زیر انتظام کشمیر کی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور کرنال نیشنل ڈیری انسٹیٹیوٹ مل کر کشمیرمیں پائی جانے والی نایاب پشمینہ بھیڑ کی کلوننگ کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ ورلڈ بنک کی فنڈنگ سے شروع ہونے والے اس پراجیکٹ میں پشمینہ بھیڑ کے کان سے حاصل کئے گئے خلئے سے کلون تیار کیا جائے گا۔