بُنڈیس لیگا: ہیمبرگ نے بیلے فیلڈ کو ہرادیا
16 فروری 2009پہلا میچ ہیمبرگ اور آرمینیا بیلے فیلڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوہیمبرگ کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر سکو ر صفر ایک تھا اور میچ میں ہیمبرگ کے کھلاڑی آرمینیا بیلے فیلڈ کی ٹیم پر پوری طرح چھائے رہے جو نوے منٹ کے کھیل میں گول کرنے کے کئی مواقع ملنے کے باوجود کسی ایک سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکی۔
کل شام بُنڈیس لیگا کے امسالہ سیزن کے 20 ویں روز کا آخری میچ بوروسیا ڈروٹمنڈ اور انرجی کوٹبُس کے مابین کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں گول میچ کے پہلے ہاف میں کئے گئے۔ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کرسکی اور یہ میچ آخر تک برابر رہا۔
بُنڈیس لیگا میں پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اپنے 40 پوائنٹس کے ساتھ ہیرتھا برلن کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہوفن ہائیم اور ہیمبرگ کی ٹیمیں ہیں۔
ان دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد 39 ہے مگر ہوفن ہائیم زیادہ گول کرنے کی وجہ سے ہیمبرگ سے آگے ہے۔ اس وقت چوتھے نمبر پر بائیرن میونخ اور پانچویں نمبر پر بائیر لیور کُوزن کی ٹیم ہے۔