بنکاک حالات مزید کشیدہ
30 نومبر 2008تاہم پی ڈی اے یا عوامی اتحاد برائے جمہوریت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر اعظم سومچائے وونگساوت اور ان کی انتظامیہ مستعفی نہیں ہوتے احتجاجی مظاہرے جاری رہے گے۔ ایک طرف دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین کی موجودگی مقامی انتظامیہ اور پولیس کو بے بس کئے ہوئے ہے اور دوسری جانب وزیر اعظم وونگ ساووت استعفی دینے سے انکاری ہیں۔
حکومت مخالف مظاہرین کے زیر قبضہ تھائی وزیراعظم سومچائے وونگسوات کے سرکاری دفترمیں بم دھماکے میں تقریبا پچاس افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس عمارت پر گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ڈی اے کے حکومت مخالف مظاہرین دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد تھائی لینڈ کے سیاسی حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تھائی وزیر اعظم نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں مظاہرین کے خلاف پولیس کو طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔