1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا میں برلن پھر آگے

گوہر نذیر گیلانی1 مارچ 2009

جرمن قومی فُٹ بال لیگ ’بنڈس لیگا‘ میں ہیرتھا برلن نے میونشن گلاڈ باخ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ برلن کلب کے پاس اب43 پوائٹنس ہیں۔

https://p.dw.com/p/H3Ie
جرمن قومی فٹ بال لیگ میں برلن کی ٹیم پہلی پوزیشن پر آگئی ہےتصویر: AP

جرمن قومی فُٹ بال لیگ ’بنڈس لیگا‘ میں ہیرتھا برلن نے میونشن گلاڈ باخ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ برلن کلب کے پاس اب43 پوائٹنس ہیں۔

ہفتہ کو بنڈس لیگا کے ایک اور میچ میں شالکے کلب نے فرینکفرٹ کو دو۔ایک سے شکست دے کر لیگ میں اپنی پوزیشن قدرے بہتر کرلی۔ شالکے کے پاس اب مجموعی طور پر 34 پوائنٹس ہیں۔

Jürgen Klinsmann
بائرن کے ٹرینر اور کوچ یورگن کلنز مانتصویر: picture-alliance/dpa/

ہفتے کے ایک اور مقابلے میں ہوفین ہائم اور ڈورٹمنڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ صفر۔صفر کی برابری پر ختم ہوا۔ ہوفین ہائم کی ٹیم کے پاس اب مجموعی طور پر 41 پوائٹنس ہیں اور اس طرح اب یہ کلب لیگ ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

Bundesliga Schalke gegen Dortmund
ڈورٹمنڈ کلب کے محمد زیدان کو اپنے کھلاڑی مبارک باد دے رہے ہیںتصویر: AP

ہانووٴر نے بائر لیئور کوزن کی ٹیم کو ایک۔صفر سے شکست دی جبکہ ایک اور میچ میں بوخم کی ٹیم نے ایف سی اینرجی کو تین۔دو سے شکست دی۔

لیگ میں پوائنٹس ٹیبل کچھ اس طرح ہے:

ہیرتھا برلن 43 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، ہیمبرگ 42 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر، ہوفین ہائم کلب 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ ایف سی بائرن میونخ کی ٹیم 38 پوانئٹس کے ساتھ نمبر چار پوزیشن پر ہے۔

جرمن شہر کولون کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دسویں پوزیشن پر ہے اور اس کے پاس 29 پوائنٹس ہیں۔