بل گیٹس کے بارے میں یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ وہ مائکروسافٹ کے بانی ہیں، دنیا کے امیر ترین شخص رہے اور فلاحی کام کرتے ہیں۔ آپ نے ان کے بارے میں کچھ سازشی نظریات بھی سنے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بل گیٹس ٹائلٹ کو ری اینوینٹ کرنے کا جنون رکھتے ہیں؟ یا یہ کہ وہ جنگل میں بنے کسی کیبن میں ’سوچنے کا ہفتہ‘ مناتے ہیں؟ اور کیا آپ جانتے ہیں ان کی زندگی کا سب سے برا دن کون سا تھا؟