اوپیرا ہاوس یورپ کی ثقافتی زندگی کا انتہائی اہم حصہ ہیں۔ جرمنی کے دارلحکومت برلن کا سرکاری اوپیرا ہاؤس شائقین کے لیے جلد ہی دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔ اس عمارت کی تعمیر نو پر بہت زیادہ لاگت آئی ، لیکن اس اوپیرا ہاؤس کے موسیقی کے ہدایت کار یہاں کیے گئے کام سے بہت مطمئن اور خوش ہیں۔