برسلز میں گزشتہ برس ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 32 افراد مارے گئے تھے۔ ان حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں اور متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس تقر یب میں بیلجیئم کے بادشاہ فیلیپے اور وزیراعظم مشیل چارلس نے بھی شرکت کی۔ اس بارے میں برسلز ایئرپورٹ سے خالد حمید فاروقی تفصیلات بتا رہے ہیں۔