ایسے جرمنوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جو سائیکلوں پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ رواں برس کی پہلی ششماہی میں جرمنی میں قریب تیس لاکھ سائیکلیں فروخت ہوئیں۔ اب ای بائیکس اور الیکٹرک سائیکلوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جرمن شہر فریڈریش ہافن میں سائیکلوں کی ایک بڑی صنعتی نمائش جاری ہے۔