ایمازون کے جنگلات سے خارج ہونے والی ضرر رساں گیسوں کی سالانہ شرح اٹلی یا اسپین جیسے ممالک سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اب ان جنگلات سے اس سے زیادہ مقدار میں یہ گیسیں خارج ہو رہی ہیں، جتنی یہ جذب کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ زمین کے ماحول کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔