1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایف اے کپ فائنل میں چیلسی فاتح

خبر رساں ادارے31 مئی 2009

ہفتے کے روز چیلسی نے Everton کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایف اے کپ فائنل جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/I0o4
تصویر: picture-alliance/ dpa

ویمبلے اسٹیڈیم میں کھلیے جانے والے اس میچ میں Everton نے کھیل کے آغاز پر ہی ایک گول کی سبقت حاصل کر لی تاہم وہ اپنی برتری کو برقرار نہ رکھ سکے۔

لوئس شاہ نے کھیل کے 26 ویں سیکنڈ میں ہی گول کر دیا جو ایف اے کپ کے فائنل مقابلوں میں تیز ترین گول ہے۔ اس سے قبل سن 1985 میں باب چھاٹ نے ایف اے کپ فائنل کے 30 ویں سیکنڈ میں گول کیا تھا۔

چیسلی جو اپنے کوچ Guss Hiddink کی سر پرستی میں اپنا آخری میچ کھیل رہی تھی نے اس کپ کی صورت میں انہیں ایک لاجواب تحقہ دیا۔ چیلسی کی طرف سے Didier Drogba نے بیسویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کیا جبکہ بہترویں منٹ میں فرانک لیمپرڈ نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کیا۔ Everton نے میچ کے آغاز پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ اپنے کھیل کا توازن برقرار نہ رکھ سکی۔