ایک اطالوی انٹرپرینیور نے اخلاقی معیارات کا خیال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی فیکٹری کے تیار کردہ ملبوسات بہت مہنگے تو ہیں لیکن فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین ماہانہ تنخواہ اور انہیں فراہم کی گئی سہولیات کے باعث بہت مطمئن اور خوش ہیں۔ یہ اطالوی انٹرپرینیور خود کو ایک ’’انسان دوست سرمایہ‘‘ قرار دیتے ہیں۔